کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نجی اسکول سال میں کتنی فیس بڑھائیں گے ٗیہ عدالتی کمیٹی طے کرے ٗسپریم کورٹ

Supreme court of Pakistan

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نجی اسکولوں کی فیسوں کے معاملے پر کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے ہیں کہ اسکولوں نے سال میں کتنی بار اور کتنی فیس بڑھانی ہے ٗیہ کمیٹی طے کرے۔

منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی تک پرائیویٹ اسکولوں میں زائد فیسوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا؟اس پر سیکرٹری قانون نے بتایا کہ نجی اسکول 8 سے 10 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ کمیٹی طے کرے کہ سال میں کتنی بار اور کتنی فیس بڑھائی جائے، عدالت نے سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان کو کمیٹی میں شامل کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پرائیویٹ اسکول فیسوں میں اضافے کرتے جارہے ہیں اور والدین رو رہے ہیں، ہم نے جو کمیٹی بنائی تھی اس نے کوئی نتیجہ نہیں دیا، اب میں خود کمیٹی کی سربراہی کروں گا، وفاقی محتسب اور آڈیٹر جنرل کو بھی طلب کر لیں گے، ہمارا مؤقف ہے کہ فریقین بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں، جتنا مسئلہ ہوجائے ٹھیک ہے باقی عدالت میں ہو جائے گا۔

دورانِ سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ فورنزک آڈٹ کے لیے وفاقی محتسب نے جتنا وقت مانگا ہے وہ زیادہ ہے، آڈٹ میں یہ تعین کرنا ہے کہ نجی اسکول کتنا کماتے ہیں، اس میکنزم پر فیس کے میکانزم کا تعین ہونا ہے۔سیکرٹری لاء کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ والدین اور اسکولز کے وکلاء کا ٹی او آرز پر اتفاق ہے، فیسوں میں 8 فیصد اضافے پر فریقین کسی حد تک متفق ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مریزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا200روپے مزید مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مستقبل کے سودوں(معاہدوں)میں مختلف کمپنیوں میں ردوبدل کااعلان کردیاہے ۔ امریلی اسٹیلز لمیٹڈ اپریل2019 ڈی ایف سی کے معاہدے کی اے کیٹگری اور سی ایس ایف کے جون2019 کنٹریکٹ میں شامل کردیا گیاہے جبکہ 7نئی کمپنیوں کوڈی ایس ایف مارچ2019 کنٹریکٹ کی ... تفصیل