اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان              چمن ،پاک ،افغان سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار              وزیراعظم نے اپوزیشن کے اسمبلی سے واک آﺅٹ کو این آر او لینے کی کوشش قرار دے دیا              فوادچوہدری کا ایک مرتبہ پھروزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نارووال میں بینک اکاؤنٹ ہیکرز کے ہاتھوں ریٹائرڈ ٹریفک اہلکار لٹ گیا

hackers

نارووال(ویب ڈیسک)فون کال پر معلومات حاصل کرکے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکالنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔نارووال میں ہیکرز نے ریٹائرڈ ٹریفک پولیس اہلکار اسلم مختار کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ روپے نکال لیے جو اس کی زندگی کی تمام جمع پونچی تھی۔

متاثرہ شخص کے مطابق بینک ہیلپ لائن سیکال پر اکاؤنٹ کی معلومات دی تھیں جس کے بعد تمام پیسے نکال لیے گئے، بینک میں رکھی گئی رقم ریٹائرمنٹ کے بعد ملی تھی جو بیٹیوں کی شادی کیلئے رکھی تھی۔اسلم مختار کے مطابق ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے ٗ بینک منیجر کے مطابق متاثرہ شہری سے فراڈ سے متعلق ہیڈ آفس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آن لائن بینکنگ فراڈ کے واقعات میں گزشتہ تین مہینوں میں تیزی آئی ہے اور کراچی سے خیبر تک متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں۔نامعلوم نوسربازوں نے کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ کو بھی نہ بخشا اور ڈاکٹر یوسف خلجی کے پنشن اور گریجویٹی کے 30 لاکھ روپے اڑا لیے۔سائبر سیکیورٹی ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا کہ ٹیلی فون پر شناختی کارڈ نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر، کریٹ یا ڈیبٹ کارڈ نمبر دینے سے گریز کریں۔بینک صارفین کو جاری کی گئی ہدایت کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق ہر ماہ یا دو مہینے بعد اپنا خفیہ کوڈ تبدیل کرلینا چاہیے۔ہدایت نامے کے مطابق اپنے کارڈز کے بیرون ملک آن لائن استعمال پر پابندی عائد رکھیں ۔

بیان کے مطابق جب بھی بیرون ملک کوئی ٹرانزیکشن کرنا ہو، عارضی طور پر پابندی ہٹالی جائے اور ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ عائد کردی جائے۔بیان کیمطابق اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کیکارڈ کا کسی بھی قسم کا مشکوک استعمال کیا گیا ہے، جیسے کہ اس پر کوئی خریداری کی گئی ہے تو فوراً اپنے بینک کو مطلع کریں تاکہ وہ اسے بلاک کرسکیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میںاستحکام رہا، ... تفصیل

 کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے اپنی  رپورٹ میں کہاہے کہ امریکا کو اس وقت دنیا کی معاشی سپرپاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے مگر ایک سال میں یہ اس سے چھین جائے گا اور جب ایسا ہوجائے گا تو پھر وہ کبھی دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نہیں ... تفصیل