ملک بھر میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا              نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری،ہفتے میں رپورٹ طلب              قیادت کےخلاف نیب کی متوقع کارروائیاں ،پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ              بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام              سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی              آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

دو نمبر اکاونٹس بند ہونے چاہیے ، حکومت کی این آر او دینے کی اوقات نہیں اور نہ ہمیں ضرورت ہے‘قمر زمان کائرہ

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جن 50لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کی ان کے خلاف ثبوت نیب کو کیوں نہیں دیے؟ ، حکومت خزانے کا پیسہ واپس لائے گی تو ہمیں خوشی ہو گی، ملک میں موجود دو نمبر اکاونٹس بند ہونے چاہیں.

حکومت کی این آر او دینے کی اوقات نہیں اور نہ ہمیں ضرورت ہے،وزیراعظم آج بھی کنٹینر والی تقاریر کر رہے ہیں، وزیراعظم نے چائنہ سعودی عرب میں کنٹینر والی تقریر کی ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پنجاب کے پانچ چھ اقتدار کے ایوان ہیں، مسلم لیگ (قاف) کی جانب سے جان بوجھ کر ویڈیو لیک کی گئی ہے،مسلم لیگ (قاف) بہت حد تک اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف خاموش اور شہباز شریف گرفتار ہو گئے ہیں،زرداری صاحب نے کبھی میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا،زرداری نے ہمیشہ ملک کے لیے ساتھ چلنے کی بات کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے پاؤں پر خود کلہاڑیاں مارنے کی شوقین نکلی ،زرداری صاحب کے خلاف پہلے بھی کیسز بنتے رہے ہیں ،ان کے خلاف کیسز میں کوئی جان نہیں ہے ۔ہم اس ملک میں تلخی نہیں چاہتے ،ہم عدالتوں میں جارہے ہیں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ ملک کی پگڑیاں اچھالنے کی بجائے حقائق پر بات ہو ۔

جعلی اکاونٹس کو پیپلزپارٹی کی قیادت سے منسوب کرنا ظلم ہے،بے نامی اکاونٹس پانچ ہزار نہیں بلکہ پانچ لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات پیپلزپار ٹی پنجاب حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پارٹی کا مشکور ہوں جس نے یہ ذمہ داری سونپی۔سینیٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ (نون) کو سپورٹ کرے گی ۔(نون )لیگ نے اپنے رویوں پر پارٹی منٹ میں معافی مانگی اس لیے اس کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ حسن مرتضی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک فاشسٹ جماعت ہے ۔عمران خان کو ہم نیازی سمجھتے رہے لیکن وہ نازی ہیں ۔ جو رویہ پی ٹی آئی کا حکومت میں آکر ہے وہ ماضی میں کسی کا نہیں رہا ۔ انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ۔ منور انجم مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ اپنے تجربے کی بنیاد پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ہم مسلم لیگ ن کو سپورٹ نہیں کرتے بلکہ عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کرتے ہیں ۔ ہم نے کبھی اقتدار کے لئے نہیں ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے ۔ سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 38900پوائنٹس سے کم ہو کر38300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب12ارب روپے سے زائدڈوب گئے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال جولائی تا جنوری مجموعی ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے روئی کی خریداری بڑھادی ہے جبکہ جنرز نے بھی اسٹاک میں رکھی ہوئی روئی فروخت کرنا شروع کردی جس کے باعث کاروباری حجم میں نسبتاً اضافہ ہوگیا جبکہ روئی کے بھاﺅ میں بھی ... تفصیل