کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بینکنگ کورٹ،منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 10دسمبرتک توسیع

کراچی(ویب ڈیسک)بینکنگ کورٹ نے سندھ منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

بینکنگ کورٹ نے آئندہ سماعت پر سابق صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ طلب کرلیا۔منگل کوکراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے جب کہ گرفتار ملزمان حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کوبھی ایف آئی اے نے پیش کیا۔ عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کی تو فریال تالپور حاضری لگا کر روانہ ہوئیں جب کہ آصف علی زرداری تاخیر سے عدالت پہنچے اور حاضری لگائے بغیر روانہ ہوئے جس پر فاضل جج نے کہا آصف علی زرداری کی حاضری نہیں لگی وہ ایسے ہی چلے گئے۔

عدالت نے آصف زرداری کو دوبارہ بلانے کا حکم دیاجس کے بعد سابق صدر دوبارہ بینکنگ کورٹ پہنچے اور اپنی حاضری لگائی۔عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔قبل ازیں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین مقررہ وقت پربینکنگ کورٹ وقت پر نہیں پہنچ سکے اور کمرہ عدالت میں ملزم آصف علی زرداری حاضر ہوں کی صدائیں لگتی رہیں۔وکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ سابق صدر آرہے ہیں۔ سابق صدر تاخیر سے عدالت پہنچے اور حاضری لگائے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے معاملے کی پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ نصیرعبداللہ، حسین لوتھا، عدنان جاوید، محمد عمیر سمیت 5ملزمان مفرور ہیں، عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔مفرور ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کے گھروں پر اشتہارات چسپاں کردیئے ہیں۔

ملزمان کی جائیداد کی معلومات کے لیے متعلقہ کمشنرز کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی کردی۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ کورٹ ٹرائل کورٹ ہے، انصاف کا تقاضہ یہ کے کوئی بھی کیس شروع ہو وہ ٹرائل کورٹ سے شروع ہو۔انہوں نے کہا کہ المیہ یہ کے سپریم کورٹ نے بھی جی آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اس کیس کو دیکھے گی تو جس کا جوریس ڈیکشن ہے اس کا تو کوئی کردار نہیں رہا۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا200روپے مزید مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مستقبل کے سودوں(معاہدوں)میں مختلف کمپنیوں میں ردوبدل کااعلان کردیاہے ۔ امریلی اسٹیلز لمیٹڈ اپریل2019 ڈی ایف سی کے معاہدے کی اے کیٹگری اور سی ایس ایف کے جون2019 کنٹریکٹ میں شامل کردیا گیاہے جبکہ 7نئی کمپنیوں کوڈی ایس ایف مارچ2019 کنٹریکٹ کی ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)کاروباری برادری نے برآمدات کے فروغ اور ملک بھر میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے خصوصی امدادی اور مراعاتی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی 50 رکنی کور کمیٹی کے اجلاس کے ... تفصیل