وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو پیپلزپارٹی سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ کے وزیرسید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو پیپلزپارٹی سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں کوئی پریشانی یاخوف نہیں،عدالتوں پریقین ہے انصاف ملے گا، موجودہ حکومت جو وعدے کررہی ہے، کام کریں گے تو ساتھ دیں گے۔

منگل کوبینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آصف زرداری پراس قسم کے کی سز شروع سے بنتے آرہے ہیں اور موجودہ کیسز بھی نوازشریف کی حکومت میں بنے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئی پریشانی یا خوف نہیں،عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، یقین ہے انصاف ملے گا، پہلے بھی آصف زرداری پابند سلاسل رہے ہیں اور باعزت بری ہوئے۔انہوں نے کہاکہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو پیپلزپارٹی سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، جو اکاؤنٹس سامنے آرہے ہیں اس میں عوام کا نہیں بینکوں کا قصور ہے، پیسے کہاں گئے کہاں سے آئے انکوائری بالکل ہونی چاہیے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عجیب تاثربنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ترقی کی بجائے مہنگائی دی ،ہر چیزمہنگی کردی گئی، حکومت نے آج کل نیا جملہ پکڑا ہوا ہے کہ این آراونہیں دیں گے، این آراوان سے کس نے مانگاہے۔انھوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں حکومت 5سال پورے کرے ، نوازحکومت نے بھی سندھ میں ترقیاتی کام کے بہت وعدے کیے تھے، موجودہ حکومت بھی وعدے کر رہی ہے، کام کریں گے تو ساتھ دیں گے۔

سندھ کے وزیر نے کراچی پریس کلب واقعہ میں صوبائی حکومت اور پیپلزپارٹی کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کراچی پریس کلب پرحملے کی انکوائری کااعلان کردیا اور کہا وزیراعلی سندھ نے کراچی پریس کلب پر حملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، سینئر صحافیوں سے بدتمیزی کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، تحقیقات کرائیں گے، سندھ حکومت یقین دلاتی ہے ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی کریں گے اور سی ٹی ڈی کی وضاحت کی انکوائری کرائیں گے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1پیسے کی کمی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج پیر کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے آج پیرکو فی تولہ سونا200روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام ... تفصیل