کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

75یوم کے دوران پی ٹی آئی نے مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ کر کے غریب لوگوں کا کچومر نکال دیا،امیر مقام

صوابی (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے عوامی مینڈیٹ ، انصاف اور تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی کی حکومت کو ناکام ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 75یوم کے دوران پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے ملک کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ کر کے غریب لوگوں کا کچومر نکال دیا ۔

اور یہ ملک کی تاریخ میں ایک ناکام ترین حکومت ہے جو عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو رہی ہے دورہ صوابی کے مختصر دورے کے دوران پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حکومت عملی کارکر دگی دکھانے کی بجائے مخالفین کو نشانہ بنا کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں عوام کے دلوں کی دھڑکن اور ہر دلعزیز رہنما و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بے گناہی بہت جلد سامنے آجائے گی اور وہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے پاکستانی عوام کے سامنے سرخرو ہونگے۔

انہوں نے تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید کی اسرائیل دوستی کے حوالے سے موقف پورے عالم اسلام اور خصوصاً پاکستان کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے قبل مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کے حوالے سے جو باتیں کی تھی وہ آج سچ اور درست ثابت ہو رہے ہیں بد ترین مہنگائی اور بد امنی نے غریب لوگوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ سرکار تبدیلی سے پاکستان کے عوام بد ظن ہو چکے ہیں ملک کے عوام ایک بار پھر میاں نواز شریف کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مریزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا200روپے مزید مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مستقبل کے سودوں(معاہدوں)میں مختلف کمپنیوں میں ردوبدل کااعلان کردیاہے ۔ امریلی اسٹیلز لمیٹڈ اپریل2019 ڈی ایف سی کے معاہدے کی اے کیٹگری اور سی ایس ایف کے جون2019 کنٹریکٹ میں شامل کردیا گیاہے جبکہ 7نئی کمپنیوں کوڈی ایس ایف مارچ2019 کنٹریکٹ کی ... تفصیل