برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ایرانی کرنسی مارکیٹ میں جوڑ توڑ کی کوشش کرنے والے دوافرادکو پھانسی دیدی گئی

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران میں سونا ذخیرہ کرنے اور زر مبادلہ کی مارکیٹ میں جوڑ توڑ کی کوشش کرنے والے واحد مظلومین نامی ایک شخص اور اس کے ایک ساتھی کو پھانسی دے دی گئی۔ مظلومین کو سلطان آف کَوئنز یعنی سکوں کا بادشاہ قرار دیا جاتا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ایران نے سلطان آف کَوئنز کہلانے والے جس شخص اور اس کے ساتھی کو پھانسی دے دی، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سونے کے سِکوں اور غیر ملکی زر مبادلہ کا نہ صرف ذخیرہ کر کے ایرانی مالیاتی مارکیٹ میں گڑ بڑ کی بلکہ انہیں بیرون ملک اسمگل بھی کیا۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق واحد مظلومین اور اس کے ساتھ محمد اسماعیل قاسمی کو بدھ 14 نومبر کی صبح پھانسی دے دی گئی۔

سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق ان پر یہ جرم ثابت ہو گیا تھا کہ انہوں نے غیر قانونی معاہدوں اور اسمگلنگ کے ذریعے ایرانی کرنسی اور سونے کے سکوں کی مارکیٹ میں جوڑ توڑ کی تھی۔ اسی سلسلے میں نامعلوم تعداد میں دیگر افراد کو قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔ایران نے واحد مظلومین کو رواں برس جولائی میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو ٹن سونے کے سکے برآمد کیے تھے۔

مزید خبر یں

انقرہّ(نیوز ڈیسک)امریکا اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بلند خود مختار قرض کی نمائش کو برقرار رکھنے کی لاگت جنوری کے وسط کے بعد دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اثاثوں کو ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک )آئل اینڈ گیس اتھارٹی ( اوگرا ) نے رواں سال فروری کے بعد سی این جی سٹیشنزکی ریگولرائزیشن کےلئے موصول ہونے والی درخواستوں پر چارجز کی مد میں 10لاکھ روپے مقرر کر دئیے ، اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر سی این ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹو اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہ حقیقت ہے کہ ہمیں ملک کو سماجی اوراقتصادی لحاظ سے مستحکم بنانے کے لئے بھرپورکوششیں کرناہوں ... تفصیل