کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بارش سات ارب دینار بہا لے گئی،عراقی مرکزی بنک کے گورنر کا دعویٰ

iraq bank

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کے مرکزی بنک کے گورنر نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہونے والی خوف ناک بارش نے ایک بنک میں موجود سات ارب عراقی دینار تلف کردئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی مرکزی بنک کے گورنر علی العلاق نے پارلیمنٹ کے اجلاس کو بتایا کہ شدید بارش کے باعث بغداد میں ایک سرکاری بنک کی عمارت میں موجود سات ارب دینا ضائع کردیے۔

ان کا کہنا تھا کرنسی کے نوٹ یا تو پانی میں بہہ گئے یا وہ ناقابل استعمال ہوگئے ۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں بغداد میں موسلا دھاربارشیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں بغداد پانی میں ڈوبا رہا ہے۔ کسی بنک یا اس کی برانچ کی جانب سے نقدی کے ضائع ہونے کا دعویٰ نہیں کیا گیا۔

یہی وجہ ہے کہ علی العلاق کے دعوے پر کئی قسم کے سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ بعض لوگوں نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے علی العلاق کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ لگتا ہے کہ یہ رقم کسی اور ذریعے سے بنک سے نکال کر غائب کی گئی ہے۔

بارش محض بہانہ ہے۔گورنر علی العلاق کا کہنا تھا کہ بنک کی درخواست پر ضائع ہونے والی رقم کے متبادل کرنسی نوٹ مہیا کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حادثے کی صورت میں کرنسی ضائع ہوجائے تو اس کی متبادل رقم جاری کردی جاتی ہے۔ادھر عراقی پارلیمانی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رافدین بنک کو بارش کے باعث 10 ارب دینار کا نقصان پہنچا ہے تاہم مرکزی بنک کے گورنر نے کہا کہ 10 ارب دینار نہیں بلکہ بارش کے باعث سات ارب دینار ضائع ہوئے ہیں۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے کپاس کی درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کے اعلان کے بعد مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاﺅ میں مندی کا عنصرغالب رہا۔ جبکہ کاروباری حجم بھی کم رہا۔ صوبہ سندھ اور پنجاب میں روئی کا بھاﺅ فی 7000 تا 8800 روپے جبکہ ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک) نئے کلینڈر سال کا تیسر اکاروباری ہفتہ بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا ثابت ہوا ،گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران نہ صرف کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا بلکہ 48ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کو مجموعی سرمایہ بھی79کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے ... تفصیل