وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

ملک کی ترقی کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈاکٹر عارف علوی

Arif alvi

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم سب کا خواب پر امن اور خوشحال پاکستان ہے،

ملک کی ترقی کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بلوچستان میں آبی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کررہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے دیرپا اور پائیدار اقدامات ناگزیر ہیں ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے موقع پر گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی کابینہ اراکین اسمبلی قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراء سمیت اعلی سول حکام بھی موجود تھے ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کوئٹہ میں سیوریج کے پانی کو قابل دوبارہ استعمال بنانے کیلئے منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جبکہ دورہ کوئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان سے صوبے میں مزید جامعات کے قیام کیلئے بات ہوئی، صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقعوں کی فراہمی کے لئے قابل عمل اقدامات ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ تجارتی و سفری سرگرمیوں میں تیزی کے لئے گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے لائن کا قیام اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتا ہے انہوں نیکہا کہ بلوچستان کی کوسٹل لائن ملک کی سب سے بڑی ساحلی پٹی ہے جس سے سالانہ دس ارب روپے کی فشریز برآمد ہوسکتی ہیں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صدر مملکت کی ذمہ داری وفاقی معاملات کو دیکھنا ہے دورہ کوئٹہ میں ان سب معاملات پر صوبائی کابینہ سے بات ہوئی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کیلئے موسم سرما میں گیس قیمتوں میں رعایت کیلئے متعلقہ فورم پر بات کی جائے گی۔

بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وفاقی وزراء اور اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے گھر گئے جہاں انہوں نے قاسم خان سوری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتح خوانی کی قبل ازیں صدر مملکت عارف علوی منگل کے روز ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو ائیر پورٹ پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور اعلی سول حکام نے صدر مملکت کا استقبال کیا گورنر ہاوس کوئٹہ پہنچنے پر بلوچستان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

گورنر ہاوس کوئٹہ میں گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ ) امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا صدر مملکت عارف علوی سے بلوچستان کابینہ اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی جس میں صوبے میں آبی قلت کے معاملات سمیت عوام کی بہبود کے لئے جاری اقتصادی و معاشی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے ضمن میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ملائیشیا ٹریڈرز ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے پاکستان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے نئی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کوبھی مندی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباﺅ بڑھنے کے باعث 60.11فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے ... تفصیل