کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

فرانس کی بدنصیب ملکہ میری اینتونیت کے زیورات کی تین کروڑ میں نیلامی

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)مشہورِ زمانہ فرانسیسی ملکہ میری انتونیت کی ملکیت میں رہنے والے موتی اور ہیرے جڑے ہار نیلامی ہوئی جہاں وہ تین کروڑ ڈالر میں خرید لیے گئے جو کہ کسی بھی فروخت ہونے والے موتی کے لیے عالمی ریکارڈ ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں سدبیز نیلام گھر نے بتایاکہ ملکہ میری انتونیت کے زیورات کا تخمینہ 20 لاکھ ڈالر لگایا گیا تھا۔اس بدنصیب ملکہ کے زیورات پچھلے دو سو سال سے منظرِ عام پر نہیں آئے تھے اور ان میں موتی اور ہیرے جڑے ہار، بالیاں اور دوسرے زیورات شامل تھے۔ یہ زیورات اٹلی کے بوربن پارما ہاؤس کی جانب سے فروخت کے لیے رکھ گئے تھے۔اس موتی کی فروخت سے قبل عالمی ریکارڈ معروف اداکارہ ڈیم الزبیتھ ٹیلر کے جواہرات کا تھا جب ان کا جڑاؤ ہار 2011 میں ایک کروڑ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔سدبیز نے ملکہ میری انتونیت کے جواہرات کی نیلامی پر کہا کہ یہ جوہرات اہم ترین شاہی خاندان کے خزانے میں سے ایک ہیں جو فروخت کے لیے پیش کیے گئے ۔سدبیز کی ڈپٹی چئیر ڈینیئلا مسکیٹی نے اس پر کہا کہ یہ زبردست جواہرات ہمیں صدیوں پرانے اْس خاندان کے طرز زندگی کے بارے میں ہمیں بتاتا ہے۔

یہ جواہرات انتہائی خوبصورت ہیں اور ان پر بہترین کام کیا گیا ہے۔ملکہ میری انتونیت کے جواہرات کے علاوہ شاہ چارلس پنجم، آسٹریا کے حکمران آرچ ڈیوکس اور ڈیوکس آف پارما کے جواہرات بھی اس نیلامی کا حصہ تھے۔نیلامی میں فروخت ہونے والے تمام جواہرات کی کل قیمت چھ کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھی۔میری انتونیت کا تعلق آسٹریا سے تھا اور انھوں نے فرانس کے بادشاہ لوئی شازدہم سے شادی کی تھی۔انقلاب کے بعد انھوں نے اپنے زیورات آسٹریا منقل کر دیے، اور خود بھی ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اپنے خاوند اور بچوں سمیت پکڑی گئیں۔فرانس کی آخری ملکہ کو 1793 میں 37 سال کی عمر میں گلوٹین کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا200روپے مزید مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مستقبل کے سودوں(معاہدوں)میں مختلف کمپنیوں میں ردوبدل کااعلان کردیاہے ۔ امریلی اسٹیلز لمیٹڈ اپریل2019 ڈی ایف سی کے معاہدے کی اے کیٹگری اور سی ایس ایف کے جون2019 کنٹریکٹ میں شامل کردیا گیاہے جبکہ 7نئی کمپنیوں کوڈی ایس ایف مارچ2019 کنٹریکٹ کی ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)کاروباری برادری نے برآمدات کے فروغ اور ملک بھر میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے خصوصی امدادی اور مراعاتی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی 50 رکنی کور کمیٹی کے اجلاس کے ... تفصیل