نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

آئی ایم ایف اور نیپرا کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے

imf nepra

اسلام آباد (ویب ڈیسک)آئی ایم ایف اور نیپرا کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں ۔

عالمی مالیاتی ادارے نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری بہتر بنانے سے متعلق چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کر دیا ہے۔

جمعرات کو آئی ایم ایف کے وفد نے نیپرا ہیڈکواٹر کا دورہ کیا،جہاں نیپرا حکام نے وفد کو بریفنگ دی ۔نیپرا ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے وفد کو پاور سیکٹر کی تازہ ترین صورتحال اور ریگولیٹری امور پر بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور پاور سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں ۔ذرائع کے مطابق وفد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات جی وصولی کی شرح بہتر بنانے سے متعلق چار سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کیا ۔

آئی ایم ایف کے وفد نے اتھارٹی کو تجویز دی کہ گردشی قرضے کی کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں پاور کمپنیوں کے منافع کی شرح کم کی جاے اور بجلی کے ترسیلی اور تقسیم کے نقصانات کم کئے جائیں۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان کو کل( پیر) تک چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مل جائیں گے جس کے بعد ملکی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ہو گی۔وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم ... تفصیل

انقرہّ(نیوز ڈیسک)امریکا اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بلند خود مختار قرض کی نمائش کو برقرار رکھنے کی لاگت جنوری کے وسط کے بعد دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اثاثوں کو ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک )آئل اینڈ گیس اتھارٹی ( اوگرا ) نے رواں سال فروری کے بعد سی این جی سٹیشنزکی ریگولرائزیشن کےلئے موصول ہونے والی درخواستوں پر چارجز کی مد میں 10لاکھ روپے مقرر کر دئیے ، اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر سی این ... تفصیل