نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

وزیر اعظم سے داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، ڈیم فنڈ کیلئے 3 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے شیخ کومیل شیخ یونس کی قیادت میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے وفد نے جمعرات کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی بھی موجود تھے ۔ وفد نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔

وفد نے بوہرہ کمیونٹی کی جانب سے تین کروڑ روپے کا چیک چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان ڈیم فنڈ کیلئے وزیر اعظم کو پیش کیا ۔ وفد نے وزیر اعظم کو سیف الدین انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی کے دورے کی دعوت دی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے بوہرہ کمیونٹی کے پرامن کردار اور خصوصا سوشل سیکٹر میں خدمات کو سراہا ۔ ورزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بوہرہ کمیونٹی کی فلاحی سرگرمیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان کو کل( پیر) تک چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مل جائیں گے جس کے بعد ملکی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ہو گی۔وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم ... تفصیل

انقرہّ(نیوز ڈیسک)امریکا اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بلند خود مختار قرض کی نمائش کو برقرار رکھنے کی لاگت جنوری کے وسط کے بعد دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اثاثوں کو ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک )آئل اینڈ گیس اتھارٹی ( اوگرا ) نے رواں سال فروری کے بعد سی این جی سٹیشنزکی ریگولرائزیشن کےلئے موصول ہونے والی درخواستوں پر چارجز کی مد میں 10لاکھ روپے مقرر کر دئیے ، اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر سی این ... تفصیل