محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

امریکا نے 2018 میں پاکستان پر 11 کروڑ 33 لاکھ ڈالر خرچ کیے،محکمہ خارجہ

dollar

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے 2018 کے دوران پاکستان میں اہم پروگرامز اور سرگرمیوں پر 11 کروڑ 33 لاکھ روپے خرچ کیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مالی سال 2018 کی مالیاتی رپورٹ میں بتایا کہ اکتوبر 2017 سے ستمبر 2018 کے درمیان تک ڈپارٹمنٹ نے اپنی اہم سرگمیوں پر 8 ارب 7 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر سے جاری پروگرام آپریشن کی مدد اور 3 ارب 70 کروڑ ڈالر سفارتی عملے اور سہولیات کے لیے سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے عالمی سطح پر سیکیورٹی تحفظ پروگرام پر خرچ کیے گئے۔اس فنڈنگ کے اہم عناصر میں عراق امریکی مشن کے آپریشن کی حمایت کرنے کے لیے 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کیے، اس کے علاوہ افغانستان میں سرگرمیوں کے لیے 85 کروڑ 83 لاکھ ڈالر خرچ کیے، اسی طرح پاکستان میں اہم پروگرامز اور سرگرمیوں کے لیے 11 کروڑ 33 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جبکہ دیگر بے امنی، انتہائی حساس اور خطرناک علاقوں میں آپریشن کی مدد کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈپارٹمنٹ نے غیر ملکی عسکری امداد (ایف ایم ایف) کے لیے 6 ارب 10 کروڑ ڈالر مختص کیے،

جن میں سے اکثر اسرائیل، مصر، اردن، پاکستان اور عراق کو تفویض کیے گئے۔ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہوں نے پاکستان میں اصل میں کتنے خرچ کیے لیکن یہ کہا گیا کہ امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی ملک میں انسداد دہشت گردی کی صلاحیت اور امن آپریشن پروگرام کی حمایت کرتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی نمائندوں کے دفتر کو جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے معاملے میں ضم کرنے کے فیصلے پر سکون کا اظہار کیا۔ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری میں پاکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو متعارف کرایا اور اسی سال امریکی امداد بہت زیادہ کم کی جو ایک سال کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد تھی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ23 مارچ یو م پاکستان ایک تجدید عہدکا دن ہے ،پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کار مینوفیکچرنگ،ٹیلی کام اور حلال فوڈ کے معاہدے طے پا گئے ،ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائےگی ،پروٹان اور الحاج گروپ کے درمیان کار مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کو عالمی کاروباری آسانیوں والے ممالک کی درجہ بندی میں محض چند درجے بہتر نہیں بلکہ اولین ممالک کی صف میں لانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک ... تفصیل