کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

بزنس مین پینل نے نائب صدارت کیلئے عدنان خالد بٹ ، فیڈرل چیمبرز کلاس سے محمد شعیب خان ایف پی سی سی آئی الیکشنز 2019 کے امیدوار نامزد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بزنس مین پینل(بی ایم پی) نے (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے2019 کیلئے پنجاب چیمبر ز کلاس سے عدنان خالد بٹ اور فیڈرل (کیپٹل) چیمبرز سے محمد شعیب خان کو امیدوارنامزد کردیاہے۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز ہونیوالے بزنس مین پینل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کو پہلے ہی صدارت کے لئے نامزد کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم پی کے مرکزی چیئرمین انجم نثار نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور ایک پوسٹ آفس کا کردار ادا کر رہا ہے جو کہ پنجاب کی بزنس کمیونٹی کے لئے ایک مذاق کے مترادف ہے ۔

اب وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے تشخص میں میں بہتری لائی جائے۔انجم نثار نے کہا کہ عدنان خالد بٹ لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممتاز صنعتکار ہیں پیپر اینڈ بورڈکے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں،فیروزپور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے فاؤنڈر چیئرمین ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ لاہور چیمبر جو کہ پنجاب کا ایک اہم چیمبر ہے جس نے ہمیشہ تاجر و صنعتکاروں کے لئے آواز بلند کی ہے اسی وجہ سے انکو لاہور چیمبر سے نا ئب صدارت کے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ محمد شعیب خان مہمند ایجنسی چیمبرز کے سابق صدر ہیں معروف صنعتکار ہیں اور انکا تعلق سٹیل اور گھی انڈسٹری سے ہیں ۔

وہ فاٹا، گلگت ،بلتستا ن کے تاجرووصنعتکاوں کے مسائل کو حل کرانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔انھوں نے کہابزنس پینل کے نامزد امیدواران حکمرانوں کی شان میں قصیدے پڑھنے کے بجائے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملک بھر کی تاجر برادری کی خدمت کریں گے اور انشاء اللہ 2019میں ایک واضح تبدیلی نظر آئے گی اس موقع پر نامزد امیدوار عدنان خالد بٹ اورمحمد شعیب خان نے کہا کہ پنجاب اور کیپٹل ایریاز کے تمام چیمبرز کے دورے کئے جائیں گے۔ بزنس کمیونٹی نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے سب کام میرٹ پر کریں گے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں2پیسے کااضافہ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام جبکہ روپے کے مقابلے میں برطانوی پاﺅنڈ اور چینی یوآن کی قیمتیں اضافے کے بعدبلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مریزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا ... تفصیل