مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ کا دورہ

لاہور ( ویب ڈیسک)صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید بھی ان کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر کوجنرل بس سٹینڈ کے بارے میں ٖتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر نے جنرل بس سٹینڈ میں مسافروں کو مہیا کی جانے والی سہولتوں اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے نظام کاتفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے اپنے دورے کے دوران ڈرائیور حضرات اور ٹرانسپورٹرز سے درپیش مشکلات دریافت کیں اور ان کے تحفظات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے مسافروں کیلئے پینے کے صاف پانی،بیٹھنے کے موزوں انتظام اور کلین ٹوائلٹ سسٹم کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔

صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے،ڈینگی لاروا کے تدارک کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھنے اورمسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ کی تزین و آرائش کی بھی ہدایات دیں۔انہوں نے جنرل بس سٹینڈ میں کمپیوٹرائزڈ پرچی سسٹم کے اجراء، تمام سٹریٹ لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کو فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو با وقار اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بس سٹینڈ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت عوام کو دی جانے والی سفری سہولتوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوزڈیسک)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا50روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36600،36700،36800اور36900کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں44ارب78 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.88فیصدزائدجبکہ61.49فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36400اور36500کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں43ارب75 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.68فیصدکم جبکہ47.64فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا ... تفصیل