وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

سعودیہ کی 22 سال میں 84 ارب 70 کروڑ ڈالرز امداد سے 79 ممالک مستفید

Dollar

وارسا(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز ( کے ایس ریلیف) کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ گذشتہ بائیس سال کے دوران میں سعودی مملکت نے دنیا بھر میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے 84 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی رقوم دی ہیں اور 1996ء سے 2018ء کے دوران میں اس امدادی رقم سے 79 ممالک مستفید ہوئے ہیں۔

جرمن ریڈیو کے مطابق انھوں نے یہ بات پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں وارسا یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سمپوزیم میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔سمپوزیم میں پولینڈ میں متعیّن سعودی سفیر محمد بن حسین مدنی ، یمنی سفیر مروت المجلّی اور متعدد پولش حکام بھی شریک تھے۔

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ سعودی عرب علاقائی اور عالمی سطح پر سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور وہ بالخصوص یمن میں امن و استحکام چاہتا ہے۔اس موقع پر انھوں نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہنیتی پیغام بھی پڑھ کر سنایا ۔

انھوں نے سمپوزیم کے شرکاء کو بتایا کہ کے ایس ریلیف نے 42 ممالک کے لیے ایک ارب 90 کروڑ سے زیادہ مالیت کے 482 منصوبے مہیا کیے ہیں۔اس کے علاوہ اس وقت سعودی عرب 561911 یمنیوں ، 283449 شامیوں ، اور میانمار سے تعلق رکھنے والے 249669 روہنگیا مہاجرین کی مہمان نوازی کررہا ہے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1پیسے کی کمی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج پیر کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے آج پیرکو فی تولہ سونا200روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام ... تفصیل