محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

غیر ملکی خریداروں کا بھارت کے مقابلے میں پاکستانی مصنوعات کے معیارکو پذیرائی دینا حوصلہ افزاء ہے ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں منعقدہ نمائشوں میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی خریداروں کی جانب سے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کے معیارکو پذیرائی دینا انتہائی حوصلہ افزاء ہے ، حکومت دیہاتوں میں روزگار کی فراہمی کیلئے ایسوسی ایشن کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

ان خیالات کا اظہار گروپ لیڈر عبد الطیف ملک نے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ، سینئر ممبر ریاض احمد ،اعجاز الرحمن ، اکبر ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ عبد الطیف ملک نے کہا کہ معیشت کی حقیقی ترقی کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ نا گزیر ہے اس لئے حکومت سازگار ماحول فراہم کرے ۔ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو دور کر کے انہیں سہولیات دی جائیں تاکہ دوسرے ممالک کا مقابلہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ ماہ پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کو سبوتاژ کرنے کیلئے بے پناہ کوششیں کی گئیں لیکن اس کے باوجود پاکستان اور بھارت میں منعقدہ نمائشوں میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کے معیار کو سراہا ہے جو ہمارے لئے انتہائی حوصلہ افزاء ہے ۔ اس موقع پر انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور شرکاء نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ23 مارچ یو م پاکستان ایک تجدید عہدکا دن ہے ،پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کار مینوفیکچرنگ،ٹیلی کام اور حلال فوڈ کے معاہدے طے پا گئے ،ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائےگی ،پروٹان اور الحاج گروپ کے درمیان کار مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کو عالمی کاروباری آسانیوں والے ممالک کی درجہ بندی میں محض چند درجے بہتر نہیں بلکہ اولین ممالک کی صف میں لانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک ... تفصیل