خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

قرضوں اور امداد سے معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی‘خواجہ حبیب

لاہور(ویب ڈیسک )خانیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آ ئی )کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ قرضوں اور امداد سے معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی، دیرپا ترقی اور صنعتوں کی بحالی ہی پاکستان کے معاشی مسائل کا اصل حل ہے،

وقت آ گیاہے قرضوں سے مکمل نجات اور معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی طرف ہونا چاہیے، ملک میں وسائل وافر مقدار اور تعداد میں موجود ہیں ان کو صرف صحیح سمت استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے مختلف چیمبرزآف کامرس کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو بام عروج تک پہنچانے کیلئے پاکستان سے ناجائز طور پر بیرون ممالک منتقل کیا گیا سرمایہ واپس آتا ہے تو معیشت کے استحکام میں سودمند ہوگا،مذکورہ رقوم کی واپسی کے علاوہ حکومت کو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کی طرف پوری توجہ دینا ہوگی جبکہ ٹیکس کے موجودہ نظام کو بھی تبدیل کر نے کی ضرورت ہے۔

خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے پاس جہاں وسائل کی بہتات ہے وہیں افرادی قوت کی بھی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس و پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے، مہنگائی کا جاری سلسلہ نہ رکا تو قرضوں کا حجم ایک ہزار ارب سے بڑھ سکتا ہے، عالمی طاقتیں روپے کی قدر گھٹا کر پاکستان کو معاشی میدان میں تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں،حکومت اگر قوم کو ریلیف نہیں دے سکتی تو کم از کم رہی سہی قوت خرید کو تو ختم نہ کرے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت کے بینکنگ سیکٹر سے حاصل کردہ قرضوں کی مالیت میں 485 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے ... تفصیل

کراچی(نیوزڈیسک)رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018) کے دوران تیل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ ہواہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی کے دوران 7ارب 66کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی پیٹرولیم ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں6پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میںمزید10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق(آج) منگل کوانٹربینک مارکیٹ ... تفصیل