لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

ہنڈاموٹرسائیکل کی قیمت میں کمپنی نے حیران کن تبدیلی کردی ، شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سی ڈی 70، ڈریم 2600، سی جی 125 موٹرسائیکل 3600 روپے مہنگی، 150 ایف بائیک ایک لاکھ 87ہزار کی ہوگئی۔اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث رواں سال 2018 کے دوران چھٹی مرتبہ موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 2600 روپے سے 8000 روپے کا اضافہ کردیا۔جو کہ یکم دسمبر 2018 سے نافذ العمل ہے، اکبر روڈ کے موٹر سائیکل ڈیلر کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی ڈریم ماڈلز کی قیمتیں 2600 روپے کے اضافے سے بالترتیب 69 ہزار 500 روپے اور 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہیں، ہنڈا پر ائڈر کی قیمت 3100 روپے اضافے سے 95 ہزار 500 روپے جبکہ سی جی 125 کی قیمت 3600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے کردی گئی ، سب سے زیادہ اضافہ ہنڈا سی جی 150ایف ماڈل کی قیمت کیا گیا ہے جس کی قیمت 8000 روپے اضافے سے ایک لاکھ87ہزار روپے کردی گئی۔ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق ہنڈا نے مالی سال 2019 کے ابتدائی 4ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار موٹرسائیکلیں فروخت کیں جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے دروان 3 لاکھ 60 ہزار موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزآج منگل کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38200اور38300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.97فیصدزائد جبکہ51فیصد ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج منگل کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صراافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس ... تفصیل