محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

پاکستان کو اپنی اصلاح کرنے تک ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلے نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے امریکی امداد کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے۔ اصلاح کے بغیر پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلے نے انٹرویو میں مزید کہا کہ امریکا کو ان ممالک کو امداد نہیں دینی چاہئے جو پیٹھ پیچھے ہمارے کام میں رکاوٹ بنیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ان ممالک کو بھی امداد نہیں دینا چاہئے جو امریکی پارٹنر نہیں بننا چاہتے جبکہ امریکا کو پارٹنر ممالک پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے۔نکی ہیلے نے کہا کہ امریکا آنکھ بند کر کے امداد دیتا رہتا ہے اور اس کی مثال پاکستان ہے جس کو اربوں ڈالرز امداد دی۔ پاکستان نے اس کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا اور پاکستان کو اپنی اصلاح کرنے تک ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔پاکستان اپنی اصلاح کیلئے امریکا کی طرف سے دیئے اربوں ڈالرز استعمال کرے کیونکہ یہ کوئی چھوٹی رقم نہیں۔ پاکستان کو بتا دینا چاہئے فوجی امداد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد سے پہلے مطلوبہ اقدامات کرے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ23 مارچ یو م پاکستان ایک تجدید عہدکا دن ہے ،پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کار مینوفیکچرنگ،ٹیلی کام اور حلال فوڈ کے معاہدے طے پا گئے ،ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائےگی ،پروٹان اور الحاج گروپ کے درمیان کار مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کو عالمی کاروباری آسانیوں والے ممالک کی درجہ بندی میں محض چند درجے بہتر نہیں بلکہ اولین ممالک کی صف میں لانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک ... تفصیل