محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

چار دن کی چاندنی پھر اندھیر ی رات ، شہری ٹینکیاں بھروالیں ۔۔۔ تیل قیمتوں میں اچانک اضافہ ، گاڑی مالکان کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ قومی خزانہ پر بھاری پڑنے لگا، ادارہ شماریات کے مطابق خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی کے باوجود ادائیگیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی منڈی میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کے دام گذشتہ مالی سال کے مقابلے بڑھ گئے، بڑھتی قیمتوں کے اثرات قومی خزانہ پر پڑنے لگے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران خام کی درآمدات 13 فیصد کم ہوئیں مگر اس کے باوجود پانچ ماہ میں خام تیل ادائیگیوں میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی سے نومبر کے دوران 2 ارب ڈالر کا خام تیل درآمد ہوا، جومالی سال 18-2017 کے پانچ ماہ کے مقابلے میں 50 کروڑ ڈالر زائد ہے، ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 10 فیصد کمی تو ریکارڈ کی گئی مگر ادائیگیوں میں 37 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے نومبر کے دوران 2 ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد ہوئیں۔ماہرین کے مطابق ایک طرف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو دوسری جانب ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں ساڑے 14 فیصد کمی ہوئی، یہی وجہ ہے کہ قومی خزانے کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ23 مارچ یو م پاکستان ایک تجدید عہدکا دن ہے ،پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کار مینوفیکچرنگ،ٹیلی کام اور حلال فوڈ کے معاہدے طے پا گئے ،ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائےگی ،پروٹان اور الحاج گروپ کے درمیان کار مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کو عالمی کاروباری آسانیوں والے ممالک کی درجہ بندی میں محض چند درجے بہتر نہیں بلکہ اولین ممالک کی صف میں لانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک ... تفصیل