وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سونا مہنگا ہوگیا یا سستا ؟ خریداروں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی اونچی اڑان دیکھی گئی۔سندھ صرافہ ایسوایشن کے مطابق ایک روز میں سونے کی قیمت میں 2 بار اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونے کی قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 67 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونا 1239 روپے اضافے کے ساتھ 58 ہزار 128روپے کا ہو گیاہے۔ تفصیل کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں پہلے 850 اور پھر 600 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ دس گرام سونے میں پہلے 729 اور پھر 515 روپے کا اضافہ ہوا۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، سونے کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ مارکیٹ میں سونا خریدنے والوں کی زیادہ تعداد جبکہ فروخت کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان کو کل( پیر) تک چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مل جائیں گے جس کے بعد ملکی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ہو گی۔وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم ... تفصیل

انقرہّ(نیوز ڈیسک)امریکا اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بلند خود مختار قرض کی نمائش کو برقرار رکھنے کی لاگت جنوری کے وسط کے بعد دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اثاثوں کو ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک )آئل اینڈ گیس اتھارٹی ( اوگرا ) نے رواں سال فروری کے بعد سی این جی سٹیشنزکی ریگولرائزیشن کےلئے موصول ہونے والی درخواستوں پر چارجز کی مد میں 10لاکھ روپے مقرر کر دئیے ، اتھارٹی کی پیشگی اجازت حاصل کئے بغیر سی این ... تفصیل