محکمہ داخلہ نے مریم نواز ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی              یوم پاکستان پریڈ ،چار گھنٹے کیلئے اسلام آباد کی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ              ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

ڈالر کی اونچی اُڑان ، مزید کتنا مہنگا ہوگیا ، جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد نیا ریٹ 140 روپے 20 پیسے مقرر ہوا تاہم انٹربینک مارکیٹ میں مستحکم رہا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کا ریٹ پھر چڑھ گیا جس کے بعد 140 روپے 20 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید استحکام کے باعث 138 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو دو ارب 30 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔دوست ملکوں سے بھی پیکجز متوقع ہیں جس سے ڈالر کے ریٹ میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا اور روپیہ دوبارہ مضبوط پوزیشن میں آجائے گا۔جب کہ دوسری جانب فاقی مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے میں تاحال زیادہ بہتری نہیں آئی، برآمدات ابھی تک ہماری خواہش کے مطابق نہیں بڑھیں لیکن کچھ حد تک بہتری ضرور آئی ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برآمدات کے معاملے پر گزشتہ کافی عرصے میں ٹھیک طریقے سے توجہ نہیں دی گئی، ماضی میں ہماری پالیسیاں درآمدات پر رہیں جس وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں کام کیے جائیں گے، اس کے علاوہ تاجروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔آئل ریفائنری کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں آئل ریفائنری کی صلاحیت کافی کم ہے۔دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یو اے ای کے ساتھ ناراضی ختم ہو چکی ہے، یو اے ای کے ساتھ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دیں گے، اس کے علاوہ یو اے ای 6 سے 7 ارب ڈالر کا تیلسالانہ فراہم کرے گا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ چین کی طرف سے ہر شعبے میں بھرپور تعاون مل رہا ہے، چین نے اپنی کرنسی میں ہمارے ساتھ تجارت کرنے کی بات کی ہے، چینی کرنسی میں تجارت سے پاکستان کو فائدہ ہو گا، چین پاکستان سے چاول، گندم اور چینی درآمد کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت بڑھانا اسٹیٹ بینک کا کام ہے، آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں بہتری آئے گی جبکہ ڈالر139-140پر رہے گا۔ٹیکس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ٹیکس اکھٹا کرنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے، فعال ٹیکس ٹیرف بنا کر ٹیکس اسٹرکچر کو استحکام دیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوکریاں پیدا کرنے کے لیے صنعتیں لگائی جائیں گی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ23 مارچ یو م پاکستان ایک تجدید عہدکا دن ہے ،پاکستان کی کاروباری برادری پاکستان کی معیشت اور سا لمیت کمزور کرنے سے متعلق دشمنان کا ایجنڈا کسی طور بھی کامیاب نہیں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کار مینوفیکچرنگ،ٹیلی کام اور حلال فوڈ کے معاہدے طے پا گئے ،ملائیشین کمپنی پروٹان پاکستان میں کار مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائےگی ،پروٹان اور الحاج گروپ کے درمیان کار مینوفیکچرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف پاکستان کو عالمی کاروباری آسانیوں والے ممالک کی درجہ بندی میں محض چند درجے بہتر نہیں بلکہ اولین ممالک کی صف میں لانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک ... تفصیل