کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

سونا سستا ہوگیا یا مہنگا ؟ اچانک زبردست خبر آگئی ، خریداروںکی لائنیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی طور پر کمی آئی ہے۔صرافہ مارکیٹ سندھ کے مطابق فی تولہ سونے پر ایک ہزار جبکہ دس گرام پر858 روپے کی کمی آئی ہے۔ ملک بھر رواں ہفتے میں سونے کی قیمتوں میں دوسری بار کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کےبعد 67 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 57 ہزار 442 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا دس ڈالرمہنگا ہونے کے بعد 1250 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے سےتاریخ کی بلندترین سطح 67 ہزار800 روپے تک پہنچ گئی تھی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1239 روپے اضافے کے بعد 58 ہزار 128 روپے ہوگئی تھی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے ضمن میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ملائیشیا ٹریڈرز ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے پاکستان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کیلئے نئی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کوبھی مندی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباﺅ بڑھنے کے باعث 60.11فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے ... تفصیل