سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

پٹرول قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ، گاڑی مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے سبب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل کی مقامی قیمت میں یکم جنوری سے کمی واقع ہونے کا واضح امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چودہ روپے کمی کی گنجائش ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں سترہ روپے کی کمی کی گنجائش ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بجٹ خسارے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں صرف چار سے پانچ روپے کمی کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل کمی ہونے سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جس کے حوالے سے اوگرا 30 دسمبر کو سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی، وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔تاہم اب انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی کی گنجائش ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت بجٹ خسارے کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنے روپے کی کمی کا اعلان کرے گی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی یکم جنوری سے کیے جانے کا امکان ہے جس کا وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد حتمی اعلان ہونا باقی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشیر تجارت عبدالرازق داود نے کہاہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر وزیراعظم ملائیشیا دورے پر آ رہے ہیں،ملائشین وزیر اعظم کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ہو گا۔مشیر تجارت عبدالرازق داود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کو اتار چڑھاوکے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 64.61پوائنٹس کی کمی سے 38547.76پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث60.65فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور بزنس سیکٹر کو سہولتوں اور آسانیوں کی فراہمی کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حال ہی میں کی گئی اصلاحات سے آگہی دینے کے لئے سیمینار منعقد کئے گئے۔ سیمینار ... تفصیل