لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

سارے خدشات دور ، ڈالر بارے اچانک حیران کن خبر آگئی، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)انٹر بینک میں امریکی کرنسی 138 روپے 92 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 139 روپے 30 پیسے پر بکا۔پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے استحکام کی جانب جاتا دکھائی دے رہا ہے، گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ڈالر کو پر لگے رہے تاہم اب پاکستانی روپے کی پوزیشن مضبوط ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 139 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو ا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 92 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے دوست ملکوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی رقم آنے کے سبب غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہو گا جس سے روپے کی قدرمیں مزید اضافہ متوقع ہے۔اگر مجموعی طور پر سال 2018 کی بات کی جائے تو روپے کی ایسی بے قدری ہوئی جس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، 110 میں ٹریڈ ہونے والا ڈالر ایک سال کے دوران 140 روپے کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ ہونے لگا اور ملک پر عائد واجب الادا قرضے صرف 12 ماہ کی مدت میں 2700 ارب روپے تک بڑھ گئے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ بیرونی ادائیگیوں کا زور اور مالیاتی خسارہ ہے۔روپیہ کمزور ہونے سے ایک سال کے دوران درآمدی اشیاء جس میں کھانے کا تیل، دالیں، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء مہنگی ہو گئیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزآج منگل کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38200اور38300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.97فیصدزائد جبکہ51فیصد ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج منگل کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صراافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس ... تفصیل