وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے 73ارب65کروڑروپے سے زائدڈوب گئے

pakistan stock exchange

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزآج پیرکواتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 38600،38500اور38400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 73ارب65کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.18فیصدکم جبکہ75.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آج مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان میں ہواتاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لیے جاری مانیٹری پالیسی میں 50بیسسزپوائنٹس میں مزید کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38211پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے فوڈز،بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اور دیگرسیکٹرمیں خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی38300کی حدبحال ہوگئی،تاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس294.49پوائنٹس کمی سے38354.85پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے62کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں اضافہ،243کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں73ارب65کروڑ77لاکھ49ہزار975روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب94ارب94کروڑ75لاکھ71ہزار594روپے ہوگئی۔آج مجموعی طور پر6کروڑ58لاکھ57ہزار10شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت7کروڑ18لاکھ76ہزار820شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو کے حساب سے پاک سروسز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت45.10روپے اضافے سے947.60روپے اور موری بریوری کے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سے796.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت191.80روپے کمی سے7000.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت144.99روپے کمی سے6900.01روپے ہوگئی ۔یونٹی فوڈز کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ20ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے کمی سے2.53روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں54لاکھ27ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت23پیسے کمی سے12.96روپے ہوگئی ۔آج کے ایس ای30انڈیکس126.96پوائنٹس کمی سے18132.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس603.72پوائنٹس کمی سے62710.27پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس264.17پوائنٹس کمی سے28015.15پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل