پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں7پیسے کا اضافہ اور قیمت خریدمیں3پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں7پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید140.80روپے سے بڑھ کر140.87روپے اور قیمت فروخت 141.00روپے سے گھٹ کر141.97روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے اورقیمت فروخت142.50روپے سے بڑھ کر142.70روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔یوروکی قیمت میں30پیسے اوربرطانوی پاﺅنڈکی قیمت میں1.30روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.50روپے سے بڑھ کر158.80روپے اورقیمت فروخت160.30روپے سے بڑھ کر 160.60روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید184.00روپے سے بڑھ کر185.30روپے اورقیمت فروخت185.80روپے سے بڑھ کر187.10روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں20پیسے اورقیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.80روپے سے گھٹ کر37.70روپے اورقیمت فروخت38.20روپے سے گھٹ کر38.10روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.80روپے سے گھٹ کر38.60روپے اورقیمت فروخت39.10روپے سے گھٹ کر39.00روپے ہوگئی۔آج چینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت21.80روپے سے بڑھ کر22.00روپے ہوگئی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل