پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول کے بعد ایل پی جی بم گرا دیا گیا، گیس 3روپے فی کلو مہنگی

lpg

لاہور (نیوز ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول کے بعد ایل پی جی بم گرا دیا گیا، گیس کی قیمت میں 3روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ 525 ڈالر سے بڑھ کر545ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی ،اوگرہ نے ماہ اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اوگرہ نے بین الاقوامی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 41روپے فی کلو اضافہ،اب ایل پی جی 130روپے فی کلو کی بجائے133.50روپے فی کلو ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔گھریلوسلنڈر کی قیمت میں41روپے اضافہ،گھریلو سلنڈر 1523روپے کی بجائے1564روپے اور کمرشل سلنڈر5860روپے کی بجائے6061روپے میں دستیاب ہوگا۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسی اور ایل پی جی امپوٹ پر ٹیکس کے خاتمے کی وجہ سے آج ملک بھر میں ایل پی جی اوگرہ کی مقرر کردہ قیمت سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔صارفین کو سستی ایل پی جی کی فراہمی کے لیے 30 مارچ 2019 کو گورنر ہاس لاہور میں چوتھی سالانہ انٹرنیشنل انرجی اینڈ ایل پی جی کانفرنس میں ایل پی جی انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کیلئے 10 نکات پر مشتمل قرارداد گورنر پنجاب کی موجودگی میں پاس کی گئی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل