وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

سعودی آئل کمپنی 2018 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی بن گئی

ریاض(نیوز ڈیسک )سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو السعودیہ نے گزشتہ برس دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمایاہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رہی، جس کا منافع ساٹھ بلین ڈالر تھا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات موڈیز انویسٹرز سروسز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی۔ آرامکو السعودیہ کا گزشتہ برس کے دوران خالص منافع ایک سو گیارہ بلین ڈالر رہا۔ اس کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رہی، جس کا منافع ساٹھ بلین ڈالر تھا۔ موڈیز کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے آرامکو السعودیہ کی گزشتہ برس کے دوران تیل کی پیداوار دس اعشاریہ تین ملین بیرل یومیہ رہی۔ موڈیز کی اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی کا منافع سعودی شاہی خاندان میں کیسے تقسیم ہوا۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل