پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران فرنس آئل کی مقامی پیداوار میں2.7فیصد کی کمی

کراچی(نیوز ڈیسک)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ایل این جی کے زیادہ استعمال کے باعث فرنس آئل کی مقامی پیداوار میں2.7فیصد کی کمی دیکھی گئی جب کہ حکومت فرنس آئل کی در آمد پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی گھروں میں 60فیصد پیداوار فرنس آئل سے ایل این جی پر منتقل کردی گئی ہے۔یہ عمل حکومت کی جانب سے بجلی کی پیداوار کیلئے مہنگے فرنس آئل پر انحصار کم کرنے اور ایل این جی کے استعمال کے ذریعے سستی گیس کی جانب راغب ہونے کی کڑی ہے ۔اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق توانائی کے حصول کیلئے ایل این جی اور کوئلے کی شمولیت سے پٹرولیم گروپ کا توازن تبدیل ہوگیا ہے اور ایک نیا انرجی مکس بن رہا ہے ،اس نئے انرجی مکس کے باعث مستقبل قریب میں توانائی کی قیمت میں کمی کے واضح امکانات ہیں۔ پہلی ششماہی کے دوران متبادل ایندھن کی در آمدات تیزی سے بڑھیں اور بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کے استعمال میں14فیصد کی کمی رہی جسے در آمدی گیس اور کوئلے کی مدد سے پورا کیا گیا ،سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مالی سال19کی پہلی ششماہی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی صنعت میں4.9فیصد کی کمی دیکھی گئی اور محض پٹرول کے علاوہ تمام پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں کمی رہی ہے ۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل