پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں22پیسے کا اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں22پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں22پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید140.87روپے سے بڑھ کر141.09روپے اور قیمت فروخت 140.97روپے سے بڑھ کر141.19روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت142.70روپے سے گھٹ کر142.50روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت میں10پیسے اوربرطانوی پاﺅنڈکی قیمت میں55پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.80روپے سے گھٹ کر158.70روپے اورقیمت فروخت160.60روپے سے گھٹ کر 160.50روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید185.30روپے سے گھٹ کر184.75روپے اورقیمت فروخت187.10روپے سے گھٹ کر186.55روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.70روپے سے بڑھ کر37.80روپے اورقیمت فروخت38.10روپے سے بڑھ کر38.20روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.60روپے سے بڑھ کر38.80روپے اورقیمت فروخت39.00روپے سے بڑھ کر39.20روپے ہوگئی۔آج منگل کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے اور قیمت فروخت22.00روپے پرمستحکم رہی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل