حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے مزید67ارب7کروڑروپے سے زائدڈوب گئے

pakistan stock exchange

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آج منگل کوبھی اتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 38300،38200اور38100کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید67ارب7کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت119.50فیصدزائد جبکہ69.80فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع کے ایس ای100انڈیکس 38555پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لیے جاری مانیٹری پالیسی میں 50بیسسزپوائنٹس میں مزید کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 37938پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 38000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس318.82پوائنٹس کمی سے38036.03پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر332کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے77کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں اضافہ،232کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں67ارب7کروڑ92لاکھ54ہزار530روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب27ارب86کروڑ83لاکھ17ہزار64روپے ہوگئی۔آج مجموعی طور پر14کروڑ45لاکھ59ہزار410شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت7کروڑ87لاکھ2ہزار400شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو کے حساب سے پاک سروسز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت41.40روپے اضافے سے989.00روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت8.33روپے اضافے سے445.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے7000.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت194.50روپے کمی سے6805.50روپے ہوگئی ۔منگل کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں6کروڑ28لاکھ23ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت94پیسے اضافے سے3.46روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں88لاکھ47ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سے5.25روپے ہوگئی ۔کے ایس ای30انڈیکس145.44پوائنٹس کمی سے17987.07پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس508.97پوائنٹس کمی سے62201.30پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس241.08پوائنٹس کمی سے27774.07پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل