پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی مزیدکمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے مہنگاہوگیا، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید3ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1291ڈالرسے گھٹ کر1288ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں129روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70550روپے سے بڑھ کر70700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60485روپے سے بڑھ کر60614روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔آج منگل کوچاندی کی فی تولہ قیمت میں10روپے اوردس گرام قیمت میں8.60روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت890.00روپے سے بڑھ کر900.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت763.00روپے سے بڑھ کر771.60روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل