پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں اضافہ

نیویارک(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ تیل کی فی بیرل قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ روز تیل کے سودے 69 ڈالر فی بیرل میں ہوئے ہیں جبکہ ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف مزید پابندیاں عاید کی جاتی ہیں اور وینزویلا میں سیاسی بحران جار ی رہتا ہے تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا ایران کے خلاف مزید پابندیوں پر غور کررہا ہے اور اس کی پابندیوں کے شکار وینزویلا کے خام تیل کے ایک اہم ٹرمینل نے ایک مرتبہ پھر اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ ان دونوں ممالک کی تیل کی برآمدات پر پابندیوں سے عالمی مارکیٹ میں رسد میں کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ سال نومبر کے بعد پہلی مرتبہ برینٹ خام تیل کی قیمت 69.50 ڈالرز ہوگئی تھی۔ماہرین کا کہنا تھاکہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک تیل کی موجودہ رسد کو برقرار رکھے گی اور روس نے بھی کہا کہ وہ پیداوار میں کمی کے سمجھوتے پر عمل پیرا رہے گا۔ روس کی قیادت میں غیر اوپیک اور اوپیک ممالک نے دسمبر کے اوائل میں تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام کے لیے یکم جنوری سے پیداوار میں 12 لاکھ بیرل یومیہ کمی سے اتفاق کیا تھا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل