پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

اوبر 30 کھرب ڈالر کی ٹرانسپورٹ مارکیٹ میں جارحانہ سرمایہ کاری کررہی ہے، سی ای او

UBER taxi

نیویارک (نیوزڈیسک)موبائل ایپ ٹیکسی سروس مہیا کرنے والی اوبر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) دارا خسرو شاہی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ کی مارکیٹ کا حجم تیس کھرب ڈالر کی ہے اور اس کے ذریعے خوراک کی تقسیم کا کاروبار الگ دس کھرب ڈالر حجم کا حامل ہے۔اسی لیے اوبر اس شعبے میں جارحانہ انداز میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔انھوں نے یہ بات عرب ٹی وی سے بات چیت میں کہی ،انھوں نے کہا کہ اگر مارکیٹ اتنی بڑی ہو جیسا کہ ہماری ہے ، تو اس میں ابتدائی دنوں ہی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور جارحانہ انداز میں کرنی چاہیے۔اب وقت کے ساتھ ہم یہ توقع کرسکتے ہیں کہ اوبر منافع بخش کمپنی ثابت ہوگی لیکن آج سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور جارحانہ انداز میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ ہمارے سامنے بہت سی جدتیں ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اوبر نے تین ارب دس کروڑ ڈالر کی رقم سے رائیڈ ایپ کریم خرید کی ہے اور مشرقِ اوسط میں اس سرمایہ کاری سے اس نے ایک طرح سے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔خسرو شاہی کا کہنا تھا کہ اس سودے سے قبل کریم اور اوبر کار سروس میں ایک دوسرے کی مسابقانہ حریف رہی ہیں مگر اب یہ مسابقت ختم ہوجائے گی۔کریم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) مدثر شیخہ نے کہا کہ گذشتہ پچاس سے ایک سو سال کے دوران میں ٹرانسپورٹ کے انفرا اسٹرکچر پر کوئی زیادہ سرمایہ کاری نہیں کی گئی ہے۔اس لیے اب خطے کو ڈیجیٹل مستقبل میں تبدیل کرنے کے لیے خرگوش کی چال چلنے کی ضرورت ہے۔شیخہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے لندن یا پیرس کی طرح میٹرو سسٹم تعمیر نہیں کیے ہیں تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟اب ہم دستیاب ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ٹرانسپورٹ کے انفرا اسٹرکچر کو نئے انداز میں ٹیکنالوجی دوست بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب دونوں کمپنیوں کے انضمام سے لامتناہی مواقع حاصل ہوگئے ہیں۔مگر اس وقت دونوں ایپ رائڈنگ کار سروسز کا مار کیٹ میں حصہ دو فی صد ہے اور ہم اب 98 فی صد حصے کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔اوبر کی شکل میں ہمیں ایک زبردست شراکت دار مل گیا ہے۔جب خسرو شاہی سے سوال کیا گیا کہ اوبر کے کریم کو خرید کرنے سے ٹیکسی سروس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے تو ان کا کہنا تھا کہ کمپنیاں ہمیشہ مسافروں کو کم خرچ خدمات مہیا کرنے کے لیے نئی نئی جدتیں متعارف کراتی رہتی ہیں۔دونوں کمپنیاں اب ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کریں گی۔اوبر اس وقت پول ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے۔اس کے تحت ایک کار میں دو سے زیادہ مسافر سوار ہوسکیں گے تاکہ مسافروں کو کرایہ کم سے کم ادا کرنا پڑے اور کپتان یا ڈرائیور زیادہ سے زیادہ کما سکے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل