حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری

کراچی (نیوزڈیسک)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے۔آج بدھ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت خریدمیں32پیسے اورقیمت فروخت میں27پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں32پیسے اورقیمت فروخت میں27پیسے ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.09روپے سے بڑھ کر141.41روپے اور قیمت فروخت 141.19روپے سے بڑھ کر141.46روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے سے بڑھ کر142.50روپے اورقیمت فروخت142.50روپے سے بڑھ کر143.00روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔یوروکی قیمت خریدمیں2.10روپے اور قیمت فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید میں2.25روپے اور قیمت فروخت میں1.95روپے کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.70روپے سے بڑھ کر159.80روپے اورقیمت فروخت160.50روپے سے بڑھ کر161.00روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید184.75روپے سے بڑھ کر187.00روپے اورقیمت فروخت186.55روپے سے بڑھ کر188.50روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں15پیسے اورقیمت فروخت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.90روپے سے بڑھ کر38.05روپے اورقیمت فروخت38.20روپے سے بڑھ کر38.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.80روپے اورقیمت فروخت39.20روپے پرمستحکم رہی۔آج بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے سے بڑھ کر21.00 اور قیمت فروخت22.00روپے سے بڑھ کر22.20روپے ہوگئی۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل