وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر مندی ، مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے

Pakistan Stock Exchange

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعدمحدودپیمانے پر مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس38000کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں8ارب76کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.02فیصدزائد جبکہ52.23فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دورن ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37855پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس میںنتیجے میں مارکیٹ37855روپے سطح پر دیکھا گیا تاہم ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں نے فوڈز،ٹیلی کام،سیمنٹ، بینکنگ اور اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس کی 38000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس13.23پوائنٹس کمی سے38022.80پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے134کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅمیں اضافہ،175کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅمیں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں8ارب76کروڑ59لاکھ71ہزار451روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر77کھرب36ارب63کروڑ42لاکھ88ہزار515روپے ہوگئی۔آج بدھ کومجموعی طور پر15کروڑ32لاکھ68ہزار570شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت87لاکھ9ہزار160شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاﺅکے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت273.75روپے اضافے سے7079.25روپے اورسروس انڈسٹریزلمیٹڈکے حصص کی قیمت33.45روپے اضافے سے703.45روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت350.00روپے کمی سے6650.00روپے اورآرکوماپاک کے حصص کی قیمت27.80روپے کمی سے528.21روپے ہوگئی ۔یونٹی فوڈز کی سرگرمیاں3کروڑ96لاکھ92ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سے3.42روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں3کروڑ14لاکھ43ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے اضافے سے1.13روپے ہوگئی ۔آج بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس1.11پوائنٹس اضافے سے17988.18پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس329.77پوائنٹس اضافے سے62531.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس36.33پوائنٹس اضافے سے27810.40پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل