حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کی پیشنگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال معاشی شرح نمو 6 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.9فیصد رہے گی۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق پانی کی قلت کے باعث زرعی شعے کی ترقی کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے بڑی صنعتوں کی ترقی کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کے باعث مہنگائی بڑھ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک مہنگائی کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق آمدنی میں کمی اور اخراجات میں اضافے کے باعث بجٹ خسارے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا ۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ کمرشل بینکوں سے حکومتی قرضوں میں کمی سے نجی شعبے کو قرضے کی دستیابی میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی متوقع ہے تاہم یہ پھر بھی بلند شرح پر رہے گا، رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں کی واپسی کے باعث بھاری غیرملکی قرضے لینا پڑیں گے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل