وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

پٹرول اور ایل پی جی کے بعد عوام کو بجلی کا زور دکا جھٹکا ،بجلی کی قیمت میں 81پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پٹرول اور ایل پی جی کے بعد عوام کو بجلی کا زور دکا جھٹکا ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 81پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی سماعت نائب چیئرمین نیپرا حمایت اللہ بلوچ نے کی ۔ سماعت کے دور ان سی پی پی اے نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ،نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کر دیا،صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد کیاگیاہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران پانی سے 22.77فیصد بجلی پیدا کی گئی ،کوئلے سے 17.46فیصد،گیس سے 23.85فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے ، فروری میں درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا ہوئی ،فروری کے دوران ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 97پیسے فی یونٹ رہی ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل