پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

تیونس میں آئی ایم ایف کے دبا ﺅپر نیا ٹیکس عائد،پارلیمنٹ نے منظوری دیدی

تیونس(نیوز ڈیسک)تیونس کی پارلیمنٹ نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں دوبرس کا اضافہ اورسوشل سیکیورٹی ٹیکس مقررنافذ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل سیکیورٹی ٹیکس ملازمین اور آجروں پر نافذ ہو گا ۔ یہ ٹیکس تیونس کے مالیاتی نظام میں استحکام لانے کیلئے تیونس کو قرضہ فراہم کرنیوالے بین الاقوامی اداروں کے مطالبے پرلگایا گیا ہے ۔نئے قانون کے تحت سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60برس کی بجائے 62برس کر دی گئی۔ عمل درآمد 2020 سے ہو گا ۔ سوشل سیکیورٹی ٹیکس ملازمین سے ایک فیصد اور آجروں سے 2فیصد وصول کیا جائیگا ۔ تیونس میں 2011 سے انتفاضہ تحریک چل رہی ہے ۔2011 کے بعد تیونس میں جمہوریت کا ماحول بہتر ہوا ہے ۔ مختلف فریقوں نے اس کی تعریف کی ہے البتہ خسارے کی شرح کم کرنے اور نمو کی شرح بڑھانے کیلئے درکار تکلیف دہ اصلاحات کے سلسلے میں حکومتوں نے کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل