وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 1کھرب8ارب36کروڑروپے سے زائدڈوب گئے

pakistan stock exchange

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آج جمعرات کوبھی اتارچڑھاﺅ کے بعدمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی38000،37900،37800،37700اور37600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 1کھرب8ارب36کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت16.51فیصدکم جبکہ78.09فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ،سیمت اور دیگرسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مژبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دورن ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38042پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس میںنتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس37412پوائنٹس نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا تاہم ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں نے فوڈز،ٹیلی کام،سیمنٹ، بینکنگ اور اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 37500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس506.68پوائنٹس کمی سے37516.12پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے53کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں اضافہ،271کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب8ارب36کروڑ97لاکھ45ہزار856روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76کھرب28ارب26کروڑ45لاکھ42ہزار659روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر12کروڑ79لاکھ62ہزار80شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ53لاکھ6ہزار490شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو کے حساب سے سروس انڈسٹریزلمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت35.17روپے اضافے سے738.62روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت17.63روپے اضافے سے480.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت332.50روپے کمی سے6317.50روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت67.23روپے کمی سے2582.77روپے ہوگئی ۔یونٹی فوڈز کی سرگرمیاں3کروڑ75لاکھ34ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت66پیسے اضافے سے3.91روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ4لاکھ30ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت5پیسے کمی سے1.10روپے ہوگئی ۔کے ایس ای30انڈیکس251.78پوائنٹس کمی سے17736.40پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1054.21پوائنٹس کمی سے61476.86پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس381.40پوائنٹس کمی سے27429.00پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل