پشاور دہشتگردی واقعہ میں زخمی ہونے والے لانس نائیک ظفر اقبال شہید              سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ              شیخ رشید کا اسد عمر کو منانے کا اعلان              مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی              رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے              آمدن سے زائد اثاثے: علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع              پنجاب حکومت کا بڑا رمضان پیکیج دینے کا اعلان              حکومت ملک میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر رضامند       
تازہ تر ین

سعودی اسٹاک مارکیٹ تداول 2015 کے بعد پہلی مرتبہ 9ہزار پوائنٹس عبور کر گئی

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ تداول میں گذشتہ چار سال کے بعد پہلی مرتبہ کاروبار میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور وہ جولائی 2015ءکے بعد پہلی مرتبہ 9 ہزار پوائنٹس کو عبور کرگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر پانچ منٹ پر تداول کا انڈیکس 9055 پوائنٹس تک پہنچ چکا تھا اور الراجحی بنک کے حصص کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔اس بنک کے حصص کی قیمت میں 2.92 فی صد اضافہ ہوا ہے۔سعودی اسٹاک مارکیٹ مارچ میں خطے میں کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہی تھی۔کویت کی پریمئیر مارکیٹ پہلے نمبر پر تھی۔تداول میں کاروبار کی بہتری میں بنک کاری ( مالیاتی خدمات) کے شعبے نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور بنکوں کے حصص کی قیمتوں میں دوسرے کاروباری شعبوں کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔مارچ میں الراجحی ، نیشنل کمرشل بنک اور سامبا بنک کے حصص میں بالترتیب 7.97 فی صد ، 5.57 فی صد اور 6.72 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ تداول میں بہتری کا یہ رجحان مئی کے اوائل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ 8800 روپے کے بھا وپر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ رواں سیزن کی روئی ایک کروڑ 8 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی جو گزشتہ سال کی پیداوار 1 ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی معیشت کو سٹہ بازوں، منافع خوروں اوراقتصادی دھاندلی کے ماہر بزنس مینوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے۔سٹے بازی سب سے زیادہ منافع بخش جبکہ صنعت لگانا مصیبت بن گیا ہے سکی ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورمرکزی ترجمان گلزار فیروز نے وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو ملکی خزانے کا نگراں مقرر کرنے اورمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ،ریونیو اور اقتصادی امور کا ... تفصیل