وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

وفاقی وزیر خزانہ نے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاﺅ کی بنیادی وجہ قیاس آرائیوں کو قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاﺅ کی بنیادی وجہ قیاس آرائیوں کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مارکیٹ بہت پر کشش ہے ، ڈالر خرید کر اپنے پیسے برباد نہ کریں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ،ماضی میں جاری خسارے کی وجہ سے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ 8ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے پر قابو پایا،بروقت اقدامات کر کے تجارتی اور کرنٹ اکاونٹ کے خساروں کو کم کیا۔انہوںنے کہاکہ جاری کھاتوں کے خسارے میں 72فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو کی بنیادی وجہ قیاس آرائیاں ہیں۔:وزیر خزانہ نے کہا کہ آ ئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کی قدر پر کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوںنے کہاکہ سٹیٹ بینک کے معاشی ماڈل روپے کی قدر میں توازن ظاہر کر رہے ہیں۔اسد عمر نے کہاکہ قیاس آرائیوں پر مبنی سرمایہ کاری کی بجائے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔انہوںنے کہاکہ ادائیگیوں کے عدم توازن کی شدت جو ہمیں ملی اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ ادائیگیوں میں توازن کے ساتھ معاشی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ خساروں پر قابو پانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا پڑتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے 7ماہ میں گزشتہ حکومت کے مقابلے میں دگنی سرمایہ کاری ہوئی۔انہوں نے کہاکہ سیمنٹ کی پیداوار میں ایک اعشاریہ 7فیصد اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ گاڑیوں کی سیل میں 4فیصد اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ پٹرول کی کھپت میں 6فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے استعمال میں 5اعشاریہ 4فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سال میں معاشی ترقی کی رفتار اوسطاً ساڑھے 4فیصد رہی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دور حکومت میں معاشی ترقی کے جعلی اعدادوشمار پیش کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مالی امورمیں پارلیمان سے بھی مشاورت کر رہی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ روپے کی قدر مارکیٹ سے ہم آہنگ ہوگئی ہے جسے مصنوعی طور پر اونچا رکھا گیا تھا اور اسٹیٹ بینک نے بھی یہ بات کی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مارکیٹ بہت پرکشش ہے اس لیے ڈالر خرید کر اپنے پیسے برباد نہ کریں، انٹر لوپ کے شیئرز خریدیں اور مارکیٹ میں پیسہ لگائیں۔اسد عمر نے کہا کہ کسی دن اخبار میں خبر لگ جاتی ہے کہ اسد عمر نے کہہ دیا کہ ڈالر 160 کا ہوگیا اور کبھی کہا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہہ دیا کہ ڈالر 180 کا ہو جائے گا، خدا کا واسطہ افواہیں پھیلانی چھوڑ دیں۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل