حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں61ارب77کروڑروپے سے زائدکااضافہ

pakistan stock exchange 2

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے ،کاروباری ہفتے کے آخری روزآج جمعہ کواتارچڑھاﺅ کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 37500کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں61ارب77کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت20.19فیصدکم جبکہ48.58فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباﺅ پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37307پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی جانب سے ویڈیولنک کے زریعے خطاب اور حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ،سیمت اور دیگرسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کے مندی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دورن ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37592پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس5.69پوائنٹس اضافے سے37521.18پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر319کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں اضافہ،148کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں61ارب77کروڑ91لاکھ17ہزار686روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب90ارب4کروڑ36لاکھ60ہزار345روپے ہوگئی۔آج مجموعی طور پر10کروڑ17لاکھ39ہزار920شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت2کروڑ62لاکھ22ہزار160شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت230.05روپے اضافے سے7294.40روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت82.00روپے اضافے سے1849.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت14.96روپے کمی سے922.37روپے اورموری بریوری کے حصص کی قیمت13.00روپے کمی سے782.00روپے ہوگئی ۔انٹرلوپ لمیٹ کی سرگرمیاں1کروڑ43لاکھ21ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.85روپے کمی سے46.15روپے اوریونٹی فوڈز کی سرگرمیاں1کروڑ37لاکھ44ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سے3.76روپے ہوگئی ۔آج کے ایس ای30انڈیکس1.82پوائنٹس کمی سے17734.58پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس153.60پوائنٹس اضافے سے61630.46پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس77.62پوائنٹس اضافے سے27506.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل