وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

مصنوعی سہارے کی بجائے پائیدارشرح نموچاہتے ہیں،مجموعی ملکی پیداوار4فیصدکی شرح پرمستحکم رہے گی ‘ حماد اظہر

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیر مملکت برائے ریو نیو حماداظہرنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو بڑے پیمانے پردرپیش عدم توازن کم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں ،بڑھتے ہوئے گردشی قرضے میں کمی آئی ہے اورٹھوس اقدامات کے ذریعے اس میںمزیدکمی لائی جائے گی۔ایک انٹر ویو میں حماداظہرنے کہاکہ مجموعی ملکی پیداوار4فیصدکی شرح پرمستحکم رہے گی کیونکہ حکومت مصنوعی سہارے لینے کی بجائے پائیدارشرح نموکاحصول چاہتی ہے۔موجودہ حکومت اقتصادی صورتحال کوبہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔حماداظہرنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے عناصر کو بے نقاب کرتی رہے گی کیونکہ عوام نے اسے کڑے احتساب کا مینڈیٹ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف غلط اعدادوشمار بتاکرعوام کوگمراہ کرنے سے گریز کرے کیونکہ عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل