حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

حکومت نے رواں سال کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے رواں سال کپاس کی پیداوار بڑھانے کےلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق گلابی سنڈی کے تدراک کے کیمیکل کی درآمد تجارتی نشاندہی کی بجائے عمومی درجہ کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ فیصلہ قانونی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ نر گلابی سنڈی پر قابو پانے کیلئے گوسی پلورل فیرومون کسی بھی کمپنی کا درآمد کیا جا سکے گا ۔ذرائع کے مطابق کپاس کی فصل پر گزشتہ تین سالوں سے گلابی سنڈی کے نقصانات کے باعث کیمیکل کی درآمد کی سفارش کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت غذائی تحفظ حکومت پنجاب اور کاشتکاروں کی طرف سے گلابی سنڈی پر قابو پانے کیلئے بروقت اقدامات کی سفارش کی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ تجارتی نشاندہی کے باعث کیمیکل کاشتکاروں کو 3 ہزار روپے فی ایکڑ کی قمیت پر دستیاب تھا ۔ذرائع نے بتایاکہ کیمیکل کو تجارتی نشاندہی سے عمومی درجہ دینے سے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت رواں سال کپاس کی پیداوار ایک کروڑ گانٹھیں سے بڑھا کر ایک پچاس لاکھ گانٹھیں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ذرائع کے مطابق کپاس کی پیداوار گلابی سنڈی کے باعث 2015 میں اچانک کم ہو کر 90 لاکھ گانٹھیں رہ گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق 2015 سے قبل پاکستان کی اوسط کپاس کی پیداوار ایک کروڑ چالیس لاکھ گانٹھوں تک رہتی تھی ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل