وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

اے ڈی بی کی سالانہ رپورٹ میں بھی برآمدات کے فروغ پر زور دیا گیا ہے ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کےلئے ایمرجنسی کی طرز پر اقدامات نا گزیر ہو چکے ہیں اورایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ میں بھی اس پر زور دیا گیا ہے ،ہیجان کی کیفیت کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لئے حکومت فی الفور اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس بلا ئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور رواں سال منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، ریاض احمد، سعید خان، اکبر ملک سمیت انڈسٹری سے وابستگی رکھنے والے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ گو مگوں پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کوئی بھی انڈسٹری ترقی نہیں کر رہی ،زبوں حالی کا شکار معیشت کو تجربہ گاہ بنانے سے گریز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز سے کسی سطح پر رابطے نہیں کئے جارہے ، وزراء، سیکرٹریز اور ایسوسی ایشنز کے درمیان مضبوط روابط کےلئے فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں ۔حکومت اسٹیک ہولڈرز کی گول میز کانفرنس کر کے نہ صرف اپنی پالیسیوں سے آگاہ کرے بلکہ ان سے تجاویز لے کر ایک متفقہ ڈرافٹ مرتب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مینو فیکچررز اور برآمدکنندگان کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے ،نئی منڈیوں کی تلاش ،پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اور مارکیٹنگ کےلئے حکومتی معاونت سے ایسوسی ایشنز کے وفود کو بیرون ممالک بھجوایا جائے ۔اعجاز الرحمان نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش کی کامیابی کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کریں تاکہ ان کا جائزہ لے کر عملی پیشرفت کا آغاز کیا جائے ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل