وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ              پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل : خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع              وزیر اعظم عمران خا ن کی کوسٹل ہائی وے واقعے کی مذمت ،رپورٹ طلب کرلی              سپریم کورٹ نے شہبازشریف کو 2 مئی کو طلب کر لیا              بلوچستان :اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14مسافرو ں کو قتل کر دیا گیا       
تازہ تر ین

جنوبی ایشیا دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ،پاکستان کی شرح نمو 2019 میں 3.4 فیصد تک پہنچ جائےگی، عالمی بینک

world bank

کراچی (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ ہے جہاں رواں سال شرح نمو بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ جائےگی لیکن پاکستان کی شرح نمو کم ہو کر 3.4 فیصد پر چلی جائے گی۔ساوتھ ایشیا اکنامک فوکس کے تازہ ترین شمارے میں شائع ششماہی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ ہے جہاں رواں سال شرح نمو بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ جائے گی جبکہ 2020 اور 2021 میں یہ 7.1 فیصد ہو جائےگی تاہم عالمی بینک نے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی بھرپور استعداد کے مطابق معاشی ترقی اور موجودہ رفتار برقرار رکھنے کے لیے برآمدات کو بڑھائیں۔عالمی بینک نے پاکستان کی بد سے بدتر ہوتی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ 2019 میں پاکستان کی شرح نمو کم ہو کر 3.4 ہو جائے گی اور مالی سال 2020 میں یہ مزید کم ہو کر 2.7 تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مانیٹری پالیسی میکرو اکنامک عدم استحکام کے مسائل کو حل نہیں کر سکیں گی، مقامی سطح پر مانگ میں کمی ہو گی اور اسی طرح برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے صنعتی اور زرعی شعبے میں بھی ترقی کی شرح آہستہ رہے گی تاہم عالمی بینک نے عندیہ دیا کہ اگر پاکستان معاشی اصلاحات کرتا ہے تو مالی سال 2021 تک شرح نمو بہتر ہو کر 4 فیصد تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ترسیلات زر سے آئندہ سال کرنٹ اکاونٹ بیلنس کو مدد ملے گی جبکہ بہتر اقدامات کے نتیجے میں 2021 میں معیشت کی بہتری کا امکان ہے۔عالمی بینک نے خدشہ ظاہر کیا کہ 2019 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھتا رہے گا لیکن آئندہ 2 سال میں اس میں کمی کا امکان ہے۔پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلانگو پیچا موتھو نے کہا کہ پاکستان کے لیے کاروبار پر آنے والی لاگت اور ریگولیٹری نظام کو تبدیل کرنا ممکن ہے جبکہ انہیں ٹیکس کے نظام میں اصلاحات اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی مزید کمی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میںمزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزآج بدھ کواتارچڑھاﺅ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروںکے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں ... تفصیل