حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نہ بنانے پر مسلم لیگ (ن )کا احتجاج کا فیصلہ              سپریم کورٹ آف پاکستان کااورنج لائن ٹرین منصوبہ 20 مئی تک مکمل کرنے کا حکم              وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کارمضان المبارک میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ              محکمہ تعلیم بلوچستان نے 549 اساتذہ معطل کردیئے       
تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی ، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب10ارب74کروڑروپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج پیرزبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37500،37400 ،37300، 37200،37100اور37000کی نفسیاتی حدوںسے گرکر6ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب10 ارب 74کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.14فیصدزائدجبکہ81.48فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آج کاروبار کا آغاز2پوائنٹس کے اضافے سے ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37553پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم ڈالرکی غیرمستحکم پوزیشن کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 36738پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں توانائی،سیمنٹ،فوڈز،بینکنگ،ٹیلی کام، اسٹیل اور کیمیکلزسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر غیرملکی سرمایہ کاروں نے خریداری کی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی36900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس599.90پوائنٹس کمی سے36921.91پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں منفی رجحان کے سبب سرمایہ کاری میں حالیہ گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے، حکومت جب تک مستحکم معاشی پالیسی نہیں اپناتی، موجودہ رجحان برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔مجموعی طور پر351کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے50کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅمیں اضافہ،286کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب10ارب74کروڑ28لاکھ17ہزار94روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب79ارب30کروڑ8لاکھ43ہزار251روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر10کروڑ69لاکھ72ہزار800شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت52لاکھ32ہزار800شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاو کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت189.60روپے اضافے سے7484.00روپے اورستارہ کیمیکل کے حصص کی قیمت12.48روپے اضافے سے308.88روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت270.00روپے کمی سے6355.00روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت67.50روپے کمی سے6250.00روپے ہوگئی ۔کے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ9لاکھ2ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے کمی سے4.98روپے اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں95لاکھ10ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت93پیسے کمی سے18.48روپے ہوگئی ۔کے ایس ای30انڈیکس261.30پوائنٹس کمی سے17473.28پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1377.02پوائنٹس کمی سے60253.44پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس396.12پوائنٹس کمی سے27110.50پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید خبر یں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 59.29پوائنٹس کے اضافے سے36811.86پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.27فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اسکے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں25کروڑ33لاکھ روپے ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) کاروباری وفود کے تبادلے تجارتی سرگرمیوں کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،توانائی کے وسائل خصوصی طور پر ایل این جی،کان کنی کے شعبہ اور قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں باہمی تجارت کے بہت مواقعے موجود ہیں،آسٹریلیا کی ڈیری سیکٹر کی ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالر کی کمی سے16ارب19کروڑ59لاکھ ڈالرکی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق12اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 3کروڑ24لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ... تفصیل